پاکستان ارجنٹائن کیساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پرعزم ہے، سردار ایاز صادق
زراعت کے شعبہ میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ٗ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون پائیدار تر قی اور فوڈ سیکورٹی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ٗ ارجنٹائن کے سفیر سے گفتگو
جمعرات 11 اگست 2016 18:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پرعزم ہے ٗزراعت کے شعبہ میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ٗ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون پائیدار تر قی اور فوڈ سیکورٹی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر ایوان ایوانیسیوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملا قات کی۔ پاک-ارجنٹائن دوستی گروپ کے کنوینئر غوث بخش خان مہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر نے ارجنٹائن کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط میں فروغ اور اقتصادی تعاون میں اضافہ دوطر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.