انسداد کانگو وائرس سے حفاظت کیلئے لاہور کے تمام داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ اور سپرے کیا جائے‘عبدا? خان سنبل
آگاہی مہم کو موثر بنا کر قصابوں، جانوروں کے بیوپاریوں اور اس کاروبار سے متعلقہ افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے‘ کمشنر لاہور ڈویڑن
جمعرات 11 اگست 2016 19:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) انسداد کانگو وائرس کے لیے حفاظتی تدابیر کا کلیدی کردار ہے۔ لاہور و دیگر اضلاع کے تمام داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ اور سپرے کیا جائے۔ پولیس کو ضلعی حکومت کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر متعین عملہ کے ساتھ تعاون کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کانگو وائرس کے کیریئر چیچڑوں کو مکمل طور پر تلف کیا جائے اور تمام اضلاع میں آگاہی مہم کو موثر بنا کر قصابوں، جانوروں کے بیوپاریوں اور اس کاروبار سے متعلقہ افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے۔
انتظامیہ کی حالیہ کاوشیں اطمینان بخش ہیں مگر عید قربان اور منڈیوں میں جانوروں کی آمد کے تناظر میں انتہائی چوکس انتظامات ناگزیر ہیں۔کمشنر لاہور ڈویڑن عبدا? خان سنبل نے کانگو وائرس کے لیے حفاظتی تدابیر اور انسداد کانگو وائرس کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی لاہور ڈویڑن ڈاکٹر احتشام، ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کے علاوہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم ڈی ڈاکٹر احتشام نے کانگو وائرس کے حوالے سے لاہور ڈویڑن کی تمام منڈیوں میں جاری اقدامات اور آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے لاہور کے داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ کے لیے باقاعدہ چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ شاہ پور کانجراں منڈی میں داخلہ کے وقت بھی تمام جانوروں کو چیک کیا جاتا ہے اور منڈی کے اندر بھی سپرے کیا جا رہا ہے۔ لائیو سٹاک کے افسران نے آگاہ کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک پورے پنجاب میں جانوروں کو لانے والی گاڑیوں کے لیے ایک موثر میکانزم کے تحت چیکنگ کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.