انسداد ڈینگی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو اچانک مانیٹرنگ کے ذریعے چیک کیا جائے گا ‘صفدر حسین ورک
جمعرات 11 اگست 2016 19:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے اب روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو اچانک مانیٹرنگ کے ذریعے چیک کیا جائے گا اور موقع پر ہی موبائل نمبروں کے ذریعے شہریوں سے فیلڈ ٹیموں کے بارے میں فیڈ بیک لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث ڈینگی لاروا کو پنپنے کا موقع مل سکتا ہے۔
اس لیے ذرا سی بھی غفلت و کوتاہی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ان ڈور چیکنگ کو موثر ترین بنایا جائے۔ گھروں میں موجود ایئر کولروں اور چھتوں پر پڑے ہوئے ناکارہ برتنوں اور سامان کو ہر صورت چیک کیا جائے۔ قبرستانوں اور پارکوں میں جھاڑیوں کی صفائی اور کھلے پلاٹوں میں موجود بارشی پانی کی نکاسی پر پوری توجہ دی جائے۔ انہوں نے ٹی ایم اے عملہ کو ہدایت کی کہ ورکشاپس ، گوداموں، ٹائر کی دکانوں اور کباڑ خانوں کو باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جائے۔ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر حسین ورک نے ان خیالات کا اظہار 42ویں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور فیلڈ ٹیموں نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.