اقلیتوں کے قومی دن پر جے سالک کا واویلا
محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:44
اسلام آباد (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) عوامی مسیحا پارٹی کے ارگنائزر اور کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس جے سالک نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا دن منانے کی بجائے انہیں حقوق دینے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ اپنی رہائش گا پت پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت نہ صرف اقلیتوں کو فیڈرل سے نکال کر صوبوں کے انڈر کر دیا گیا بلکہ اقلیتوں سے وزیراعظم بننے کا حق بھی چھین لیا گیا جو قائداعظم کے افکار کی نفی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کے قیام سے اقلیتیں کنفیوژن کا شکار ہیں کہ وہ 11 اگست کو منائیں یا 14 اگست کو، جس سے نہ صرف نیشنل ڈے کی اہمیت میں کمی واقع ہو رہی ہے بلکہ پاکستانی قوم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
ا نہوں نے کہا کہ 11 اگست کو مینارٹی ڈے ڈکلیئر کرنا قوم کو بانٹنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہ اقلیتوں سے وزیراعظم بننے کا حق چھین لیا گیا۔
اقلیتوں کو فیڈرل سے نکال کرصسوبوں میں دھکیل دیا گیا،اقلیتیں اب تک اپنے انتخابی حقوق نہیں حاصل کر پایئں جبکہ اس حوالے سے ایک سال قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی آچکا ہے، اقلیتوں کی وزارت چھین لی گئی۔ کچی آبادیوں کا برا حال ہے،اور وہ بنیادی سہولیات زندگی سے بھی محروم ہیں،ٹھیکے داری نظام کے تحت سینیٹری ورکرز کے تمام حقوق غضب کر لئے گئے اور وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،اقلیتوں کے مرے کالج، گارڈن کالج اور دیگر جائیدادوں پر حکومت کا ناجائز قبضہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے اقلیتوں کو انکے حقوق دے لیں ، پھر مینارٹی ڈے بھی منا لینا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.