سانحہ کوئٹہ بہت ہی المناک ہے ،اس سے پورا کوئٹہ صدمے اور سکتے کی لپیٹ میں ہے،م اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یک جان ہو جائے وگرنہ قیادت اور عوام کے محاذ پر انتشار بڑی تباہی کا باعث ہو گا، وزیراعظم فوری قومی سلامتی پر قومی قیادت کو اعتماد میں لیں
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا بیان
جمعرات 11 اگست 2016 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ بہت ہی المناک ہے جس سے پورا کوئٹہ صدمے اور سکتے کی لپیٹ میں ہے ، اس سانحہ میں سینئر اور قابل وکلا کی بڑی تعداد شہید ہوگئی۔ سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے، قوم اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یک جان ہو جائے وگرنہ قیادت اور عوام کے محاذ پر انتشار بڑی تباہی کا باعث ہو گا۔
جمعرات کو کوئٹہ سے واپسی پر اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ فوری طور پر ناگزیر ہے کہ وزیراعظم قومی سلامتی پر قومی قیادت کو اعتماد میں لیں اور ایک پیج پر جمع رکھیں۔قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کہاں کمزوریاں ہیں انہیں دور کیا جائے۔(جاری ہے)
پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کمزوریاں ختم کی جائیں۔ امریکہ اور بھارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری کسی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں اس منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے ملک کے اندر اختلافات ختم کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں سانحہ کوئٹہ کے بعد بہت اہم موقع ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت معاشی ، سیاسی اور سماجی مسائل حل کریں اور کوئٹہ میں قومی قیادت کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی بے مثال تحریک سے عالمی توجہ ہٹاناچاہتاہے اس لیے سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.