پمز کو جب سے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا آئے دن ملازمین پریشان ہیں، پمز کی علیحدگی کیلئے ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے ایک ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر رکھا ہے جس کو پچھلے تین سالوں سے سردخانے میں ڈال رکھا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی پمز شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ گورنمنٹ آف جاپان کے دیئے ہوئے عطیات قومی دسترس سے باہر نہ رکھے جائیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی پمز کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی کی پریس کانفرنس
جمعرات 11 اگست 2016 21:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی پمز کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پچھلے چند سالوں سے صحت کے سب سے بڑے ادارے پمز کا دیرینہ مسئلہ ہے جب سے اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ آئے دن ملازمین پریشان ہیں، پمز کی علیحدگی کیلئے ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے ایک ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر رکھا ہے جس کو پچھلے تین سالوں سے سردخانے میں ڈال رکھا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی پمز شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ گورنمنٹ آف جاپان کے دیئے ہوئے عطیات قومی دسترس سے باہر نہ رکھے جائیں۔ جمعرات کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی اور ممبران نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے QGPMC نرسنگ کالج سکول آف نرسنگ ڈینٹل کالج اور دوسرے اداروں کو یونیورسٹی میں رکھا جائے اور ہسپتال چلڈرن MCH پمز برن سنٹر صحت کے ادارے کو منسٹری کیڈ میں رکھا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.