18اگست کو اسلام آباد میں دہشتگردی،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف ’’ندائے امت کانفرنس‘‘ہوگی‘‘طاہر محمود اشرفی
انتہاپسندی ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے‘مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل
جمعہ 12 اگست 2016 20:55
کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہاکہ انتہاپسندی ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے، ایک ماہ گزر گیا مفتی حبیب الرحمن شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیا، وزیر اعلیٰ سندھ،ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کراچی سے اپیل کرتے ہیں کہ مفتی حبیب الرحمن شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،18اگست کو اسلام آباد میں دہشتگردی،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف ’’ندائے امت کانفرنس‘‘ہوگی۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد صدیق اکبر ؓ، گلستان جوہر کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ مفتی حبیب الرحمن شہید کے والد نذیر احمداور بھائی مولانا ضیاء الرحمن ،پاکستان علماء کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری قاری محمد اعظم فارقی،مولانا اﷲ بخش طاہر،مولانا عبد الستار ،قاری محمد اسلم ودیگر ذمہ داران بھی تھے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مفتی حبیب الرحمن کو امن اور اعتدال کی بات کرنے کے جرم میں شہید کیا گیا۔ پاکستان علماء کونسل وطن عزیز پاکستان سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سربکف ہے ۔پاکستان علماء کونسل امت مسلمہ کے اتحاد اور وحدت کی بات کرتی ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امت مسلمہ کے تین ممالک ترکی،پاکستان اور سعودی عرب دہشتگرد قوتوں کے نشانہ پر ہیں۔مدینہ منورہ میں دہشتگردی ہو یا کوئٹہ میں دہشتگرد بے گناہ انسانیت کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اکتوبر میں کراچی میں مفتی حبیب الرحمن شہید کی یاد میں پیغام امن کانفرنس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ہوں یا کوئی اور یہ وقت اتحاد کا ہے اختلاف کا نہیں۔پاکستانی قوم افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں پر اعتماد کرتی ہے اور انشاء اﷲ ہم سب مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کو ختم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.