قوم قیام پاکستان کے شہدا کے لہو کو تاقیامت فراموش نہیں کرسکتی ‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن
انڈومنٹ فنڈ اور پوزیشن ہولڈرز کی غیر ملکی دوروں پر روانگی موجودہ حکومت کے شاندار اقدامات ہیں‘ ذکیہ شاہنوازکی گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 21:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ قوم قیام پاکستان کے لیے دی جانے قربانیوں اور شہدا کے لہو کو تاقیامت فراموش نہیں کرسکتی ،یوم آزادی اپنے وطن کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے ہم آزادی کا دن قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کے لیے کوئٹہ اور سانحہ پشاور کے شہدا کی نذرکرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں ڈویژنل سطح پر بسلسلہ جشن آزادی منعقدہ مشاعرے اور ملی نغموں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا طالبات کو تاریخ پاکستان اور حصول علم کے بارے میں قائداعظم کے زریں ارشادات کے متعلق آگاہی دی انہوں نے کہا کہ تمام طلباء طالبات اور اساتذہ ہر لمحہ وطن عزیز کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے نظریہ پاکستان کی پرداخت میں علی گڑھ کالج کی خدمات کو بطور مثال پیش کیا کہ کسطرح وہاں کے اساتذہ اور طلباء نے قیام پاکستان کے لیے ہر اول دستے کا کام کیا اسی طرح ہمارے سب تعلیمی اداروں کو پاکستان کی تعمیروترقی کے لیے کام کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت مکمل طور پر ہائر ایجوکیشن پر فوکس کیے ہوئے ہے طلباء طالبات کے آئی ٹی کی تعلیم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے میں اہم کردار دکررہی ہے انڈومنٹ فنڈ اور پوزیشن ہولڈرز کی غیر ملکی دوروں پر روانگی موجودہ حکومت کے شاندار اقدامات ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.