ملک میں فوڈسیکورٹی کی صورت حال تشویشناک ہے‘ ملک کی نصف آبادی بھوکی ہو تو امن و امان اورترقی ناممکن ہے‘پاکستان میں بھوک میں اضافہ سے بدامنی میں اضافہ ہو رہا ہے
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا بیان
جمعہ 12 اگست 2016 22:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک کی نصف آبادی بھوک کا شکار ہے جو امن و امان اور اقتصادی ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ یہ لوگ اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اسلئے حکومت اپنی ترجیحات تبدیل کرکے غذائی سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنائے۔
فوڈ سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنائے بغیر ملک محفوظ نہیں ہو سکتا۔ملک میں اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی کوئی کمی نہیں مگر یہ اکثریت کی دسترس سے باہر ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ متناسب غذا تک مسلسل رسائی ہر پاکستان کا حق ہے تاکہ فعال اور صحت مند زندگزاری جا سکے۔(جاری ہے)
عالمی فوڈ سیکورٹی انڈیکس میں بھارت اور سری لنکا جیسے ممالک بھی پاکستان سے بہتر درجہ پر ہیں ۔
زرعی پیداوار بڑھنے کے باوجود عوام کی خوراک تک رسائی نہیں جو بھوک سے نمٹنے کی کوششوں کی عدم سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ خوراک کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔غذا کی بڑھتی ہوئی قیمت، سیلاب، غربت، تنازعات، دہشت گردی، توانائی بحران، اقتصادی سست روی اور سیاسی عدم استحکام کے سبب بھوک و افلاس میں اضافہ ہو رہا ہے جو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے بڑے ملک کے لئے خطرہ ہے۔بھوک کے خاتمہ کے اقدامات میں بھارت، بنگلہ دیش، انگولا، ایتھوپیا، ملاوی، نائیجر، نکاراگوااور ویتنام بھی پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔جسکا حل اقتصادی اور سیاسی استحکام، اصلاحات کا عمل تیز کرنے ، زرعی قرضوں کی فراہمی،بھوک کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اقدامات اور دیگر ممالک سے تنازعات کے فوری حل میں مضمر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.