جدہ: سعودی عرب میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن
ہفتہ 13 اگست 2016 12:02
جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2016ء) : سعودی عرب کے سعودی جرمن ہسپتال میں 25ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا ہے ۔ سعودی جرمن ہسپتال کے سنئیر ڈاکٹر خالد بطرجی کا کہنا ہے کہ پیوند کاری آپریشن سعودی کونسل فار آرگن ٹرانسپلانٹ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کیا گیا۔ اس آپریشن میں جگر عطیہ کرنے والے سے لیئے گئے جگر کے ٹکڑے کو کامیابی کے ساتھ آپریشن کر کے مریض کا لگایا گیا۔
یمنی شہری جو کئی ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔ اس کی پیوند کاری کے لیئے اسکے بھائی نے اپنے جگر کا دائیاں حصہ عطیہ کیا تھا۔ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم نے دس گھنٹوں کی محنت کے بعد جگر کی پیوند کاری کرکے دنیا میں پیوند کاری کرنے والے ملک کا اعزاز حاصل کر لیا۔(جاری ہے)
گزشتہ مہینے متحدہ عرب امارات میں جگر کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیاتھا۔
جس میں ایک سعودی خاتون کے لیئے خاص طور پر انتظامات کرکے سعودی عرب سے جگر منگوایا گیا تھا۔ جگر کی پیوند کاری میں عطیہ کرنے والے شخص کے جگر کا کچھ حصہ لے کر مریض کو لگایا گیا۔یمنی شہری نے سعودی ڈاکٹروں کی محنت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مریض فی الحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے ۔ کچھ روز تک مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.