بورے والا،بچے اغواکرنے کی جھوٹی اطلاع پر سینکڑوں شہریوں کا مشکوک کار کا تعاقب کرنیوالے کیری ڈبہ میں سوار نوجوان کا مارمارکر بھرکس نکال دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 20:59

بورے والا:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء) بچے اغواکرنے کی جھوٹی اطلاع پر سینکڑوں شہریوں نے ایک مشکوک کار کا تعاقب کرنے والے کیری ڈبہ میں سوار نوجوان کا مارمارکر بھرکس نکال دیا پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے اطلاع ملتے ہی مضروب نوجوان کو لوگوں کے نرغے سے چھڑاکر ہسپتال داخل کروادیا پولیس مصروف تفتیش ہے واقعات کے مطابق چک261ای بی کارہائشی نوجوان محمدندیم ولد محمدخان ارائیں عارف والاسے اپنی کیری ڈبہ نمبریLE-3731میں بورے والا کی جانب آرہاتھا کہ پل نہر مجاہدکالونی پرکھڑے اس کے واقف موٹرسائیکل سوار اعجازذوالفقار نے اسے روک کرکہاکہ ابھی ابھی ایک کار(سینٹرو)آپ کے آگے شہر کی جانب جا رہی ہے اس میں عابد علی جٹ سکنہ303ای بی نامی مغوی بچہ موجود ہے کیری ڈبہ میں سوار ندیم اور موٹرسائیکل سوار نے کار(سینٹرو)کا تعاقب شروع کردیا جنہوں نے اپنی سپیڈتیز کردی اور عارف بازار سے گزرتے ہوئے لکڑمنڈی بازار پہنچ گئے جونہی کاررکی کیری ڈبہ اس سے جاٹکرایاکارسواروں اور ان کے لکڑمنڈی کے رہائشی حامیوں نے تعاقب کرنے والے کیری ڈبہ میں سواربے گناہ شہری ندیم کو مارمار کر لہولہان کردیا اورالزام لگایاکہ اس نے بچہ کو اغواکرنے کی کوشش کی ہے کسی نے بے گناہ ندیم کی ایک نہ سنی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن کے سب انسپکٹر ایازخان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اوربڑی مشکل سے زخمی ندیم کو عوام سے چھڑاکر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بورے والا پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :