اوول ٹیسٹ : یاسر شاہ کا گوروں سے بدترین انتقام ،انگلینڈ نے 4وکٹوں پر 88رنز بنا لیے
محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 22:35
اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13اگست ۔2016ء) اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے یاسر شاہ کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 4وکٹیں کھو کر 88رنز بنالیے ۔ تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے یونس خان کے ہمراہ سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 77رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد سرفراز 44رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ،وہاب ریاض بھی زیادہ دیر یونس خان کا ساتھ نہ دے پائے اور 4رنز بنا کر معین علی کی گیند پر سٹمپ ہوگئے ۔ اس موقع پر پاکستانی اننگز کی بساط جلد لپٹی نظر آرہی تھی تاہم محمد عامر نے یونس خان کے ہمراہ 9ویں وکٹ کے لیے 97قیمتی رنز کا اضافہ کرکے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کردی،اس دوران یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بھی مکمل کی ، وہ 218رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔
(جاری ہے)
پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل خان تھے جو 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔
محمد عامر 39رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔انگلینڈ کیلئے فن اور ووکس نے تین ، تین ،معین علی نے دو جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے ایک ، ایک آﺅ ٹ کیا۔ انگلینڈ کی اننگز کا آغاز بھی کچھ زیاد ہ اچھا نہ رہا اور سیریز کے کامیاب ترین بلے باز الیسٹر کک اس بار کچھ خاص کیے بغیر 7رنز بناکر پوویلین لوٹ گئے، روٹ اور ہیلز نے انگلینڈ کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم ہیلز بھی 12رنز بنا کر یاسر شاہ کا پہلا شکار بن گئے،جیمز ونس کی خراب سیریز کا اختتام بغیر کوئی رن بنائے ہوا ،دن کے اختتامی اوورز میں یاسر شاہ نے روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط بنادی ۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 4وکٹوں پر 88رنز بنالیے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے ابھی مزید 126رنز درکار ہیں،بیلنس 4اور بیئر سٹو 14رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔پاکستان کے لیے یاسر شاہ نے 3جبکہ وہاب ریاض نے 1وکٹ لی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.