پاک فضائیہ نے یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا
دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا
اتوار 14 اگست 2016 13:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) پاکستان ائیر فورس نے یوم ِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا ۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں ملکی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر ائیرمین اور سویلین حضرات نے اکٹھے ہوکر قومی ترانہ گایا۔
اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل خالددبیر،ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف(پرسنیل) نے پرچم کشائی کی اورپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔(جاری ہے)
جس میں ائیر چیف نے کہا کہ، ’’اس اہم دن کو روایتی جذبہ حب الوطنی سے مناتے ہوئے، ہمیں اپنے اسلاف کی فقید المثال قربانیوں کی تقلید میں اس انمول تحفہ خداوندی کا حقیقی جانشین بننے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
بلاشبہ ، مادرِوطن کو درپیش موجود چیلنجز سے بطریق احسن نمٹنے کے لئے باہمی اتحاد و یگا نگت کی ضرورت ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں وطن عزیز سے گہرے تعلق اور اپنائیت کا رشتہ قائم کر کے ہی ہم حب الوطنی اور ایثار کے جذبے کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ہم دوسروں سے صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،اس امر کو یقینی بنائیں کہ مشکلات سے دوچار بھائی بہنوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔درحقیقت ،پاکستان ہماری پہچان ہے اور قومیت کے جذبے سے سر شار ہو کر ہم قومی یکجہتی اور مادرِ وطن سے کمال وفاداری کو فروغ دے سکتے ہیں ـ۔ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر پاک فضائیہ کی تمام ریجنل ائیرکمانڈز،ائیر بیسزاور دیگر تنصیبات پر اسی قسم کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.