وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) نے جشنِ آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائی
اتوار 14 اگست 2016 15:24
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) نے جشنِ آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائی جس سے اسلام آباد کے سیاح مخظوظ ہوئے۔سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات و ممبر فنانس ثناء اللہ امان نے13اگست کو آزادی ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد کو بھر پور طریقے سے سجایا اور اس موقع پر محتلف ثقافتی اور سپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی ٹورسٹ ٹرین سے اسلام آباد کے ٹورسٹ کو خوبصورت مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹورسٹ ٹرین روز اینڈ جاسمین گارڈن سے فیصل مسجد،چڑیا گھر اور لیک ویو پارک اسلام آباد کے سیاحوں کو لے گیا۔ ثناء اللہ امان نے کہا کہ ٹورسٹ ٹرین میں13اور14اگست کو سیاحوں نے مفت سیر کی جبکہ15اگست سے ٹورسٹ ٹرین میں اسلام آباد کے سیاحوں سے ٹکٹ وصول کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.