نواز الدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم ”منا مائیکل“کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے رقص کی تربیت لیں گے
پیر 15 اگست 2016 12:50
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا ہے اور اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ انہوں نے فلمی کیرئیر میں کئی منفرد کردار نبھا کر انہیں امرکردیا ہے تاہم نواز الدین اب ایک اور منفرد کردار میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار سبیرخان کی فلم ”منا مائیکل“ میں بالی ووڈ اسٹار نوازالدین صدیقی ڈانسر کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے وہ نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے تربیت لیں گے جب کہ اس موقع پراداکار کا کہنا تھا کہ میرے لیے کسی بھی فلم کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے جیسے کہ سہیل خان کی فلم کے لیے گالف اور گپتا کی فلم کے لیے کلاسیکل موسیقی سیکھی ہے لہذا اب سبیر خان کی فلم کے لیے رقص سیکھ رہا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.