ترکی میں پولیس سٹیشن کے باہر کار بم دھماکہ، 2 افسران سمیت 3 افرادہلاک،متعدد زخمی

حملہ کرد باغیوں نے کیا ،دھماکے سے دور دور تک عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،پولیس حکام

پیر 15 اگست 2016 19:09

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں پولیس سٹیشن کے باہر کار بم حملے میں 2 افسران سمیت 3افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں پولیس سٹیشن کے باہرکار بم دھماکہ کیا گیا ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کرد باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینلز پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ اتنا زیادہ شدید تھا کہ اس کی وجہ سے دور دور تک عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کی وجہ سے پولیس سٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے 2 افسران سمیت 3 افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔