امریکی ریاست لوزیانہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 6 افراد ہلاک

منگل 16 اگست 2016 12:57

لوزیانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اگست۔2016ء) امریکی ریاست لوزیانہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 ہزار کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ لوزیانہ کے جنوبی علاقے میں ہونے والی بیس انچ بارش نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا۔ پانی دریا کے کناروں سے باہر نکل آیا۔

(جاری ہے)

مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیس ہزار کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ متاثرہ افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر سروے میں سڑکوں ، جنگلات ، رہائشی علاقوں کو پانی میں ڈوبا دیکھا جاسکتا ہے۔ بارش اور سیلاب کی وجہ سے چالیس ہزار گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔

متعلقہ عنوان :