پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال

بدھ 15 مئی 2024 17:44

پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیجنگ میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم ڈنگ زوکسیان سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی حکام موجود تھے، اجلاس میں وزیر خارجہ نے 26 مارچ 2024 کو شانگلہ حملے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور جاں بحق ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دونوں رہنماں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے توانائی اور انفراسٹرکچر میں سی پیک کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ 13 مئی کو وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے چین پہنچے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحق ڈار کا استقبال اعلی چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا۔