رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نے جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں ڈال دئیے، قطر

بدھ 15 مئی 2024 17:28

رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نے جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں ڈال دئیے، ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) جیسے ہی اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں اپنی کارروائیاں تیز کی ہیں قطری وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے زور دے کر کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن نے جنگ بندی کے مذاکرات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ان کا ملک اسرائیل اور حماس کے درمیان اپنا ثالثی کا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس نے چیلنجوں کے باوجود ثالثی نہیں روکی۔انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔ ان کا اشارہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی طرف تھا۔لیکن انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کی پوزیشن واضح نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :