پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کے سالانہ 8فیصد سے زائد فیس میں اضافے کو مسترد کر دیا

آرڈیننس کی سمری گورنر ہاوس کو بھجوا دی‘ 8فیصد سے زائد فیس بڑھانے کے لیے اسکول انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو درخواست دینی ہوگی

منگل 16 اگست 2016 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کے سالانہ 8فیصد سے زائد فیس میں اضافے کو مسترد کر دیا ‘ آرڈیننس کی سمری تیار کر کے گورنر ہاوس کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں نجی سکولوں کی جانب سے من مانی فیسیں وصول کرنے اور ہر سال 15 تا 20 فیصد فیسیں بڑھانے کے جبری اقدامات جاری ہیں جس کے سبب بھاری فیسیں ادا کرنے والے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں اس ضمن میں آرڈی ننس منظور کرکے سمری دستخط کے لیے گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے جس کی منظوری کے بعد میں چار ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنے والے سکول اب فیس میں سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کرسکیں گے تاہم 4ہزار روپے سے کم فیس وصول کرنے والے سکولوں پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔

8 فیصد سے زائد فیس بڑھانے کے لیے اسکول انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو درخواست دینی ہوگی اور اضافے کی یہ درخواست 3ماہ قبل دی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی 2ماہ میں یہ درخواست مسترد یا منظور کرسکتی ہے حکومت تمام اضلاع میں 5 افراد پر مشتمل ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنائیگی۔

متعلقہ عنوان :