پاکستان کی بھارت کوایٹمی ہتھیاروں کےعدم تجربات کی پیش کش

پاکستان کی پیشکش امن دوست پالیسی اورسی ٹی بی ٹی معاہدے کی ترجمانی ہے،معاہدے سے این ایس جی میں‌دونوں ممالک کا مثبت پیغام جائیگا،معاہدے سے خطے میں اسلحے کی دوڑ کا خاتمہ ہوگا،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاہدے کے بعد اخراج ممکن نہیں ہوگا۔مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اگست 2016 17:52

پاکستان کی بھارت کوایٹمی ہتھیاروں کےعدم تجربات کی پیش کش

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست2016ء) :پاکستان نے بھارت کوایٹمی ہتھیاروں کےعدم تجربےکی پیش کش کردی ہے،پیشکش پاکستان کی امن دوست پالیسی اور سی ٹی بی ٹی معاہدے کی ترجمانی ہے،معاہدے سے این ایس جی میں‌دونوں ممالک کا مثبت پیغام جائیگا،دونوں ممالک بیٹھ کر معاہدے کی تفصیلات طے کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کوایٹمی ہتھیاروں کےتجربات نہ کرنےپردوطرفہ انتظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے سے خطے میں اسلحے کی دوڑ کا خاتمہ ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاہدے کے بعد اخراج ممکن نہیں ہوگا۔سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں‌ کہا کہ بھارت کویہ تجویز 1998کےایٹمی تجربات کےبعد دی گئی تھی۔ایٹمی تجربات نہ کرنےکی تجویزخطےمیں امن واستحکام کےمفاد میں دی ہے۔پاکستان نشاندہی کرچکاہے،دونوں ملک دوطرفہ انتظام پرغورکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی تجربات کے بعد بھارت کوسی ٹی بی ٹی پرعمل کرنے کی تجویز دی تھی۔