فوج کی پاک افغان سرحدی علاقے راجگال میں زمینی اور فضائی کارروائی، دہشتگردوں کے9 ٹھکانے تباہ

آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا گیا، آپریشن سے دہشتگردوں کی سرحد کے آر پار نقل و حرکت میں کمی آئے گی، آئی ایس پی آر

منگل 16 اگست 2016 21:10

فوج کی پاک افغان سرحدی علاقے راجگال میں زمینی اور فضائی کارروائی، دہشتگردوں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء ) پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر وادی راجگال میں زمینی اور فضائی کارروائی کی جس میں دہشتگردوں کے نو ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی راجگال میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے زمینی اور فضائی کارروائی کی ۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا ۔ آپریشن سے دہشتگردوں کی سرحد کے آر پار نقل و حرکت میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :