پاکستان اور جاپان کے درمیان مذاکرات ، دفاعی شعبے میں تعاون کے مزیدفروغ پر اتفاق

منگل 16 اگست 2016 21:15

پاکستان اور جاپان کے درمیان مذاکرات ، دفاعی شعبے میں تعاون کے مزیدفروغ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) پاکستان اور جاپان نے دفاعی شعبے میں مزیدتعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق منگل کو پاکستان اور جاپان کے درمیان فوجی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کیاگیا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ریئر ایڈمرل مختار خان اور جاپانی وفد کی قیادت وزارت دفاع کے ڈی جی برائے بین الاقوامی امور اکیرا کونو نے کی ۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں دونوں ملکوں نے دفاعی شعبے میں مزیدتعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر جاپان کی جانب سے خصوصی طور پر پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :