حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے
قومی اسمبلی کی یہ نشستتحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں کے الیکشن کالعدم ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی
منگل 16 اگست 2016 21:19
ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے گئے۔ قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں کے الیکشن 2013ء حلقہ این اے 162 کالعدم ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج ساہیوال میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رائے حسن نواز خاں سابق ممبرقومی اسمبلی اورانکے کورنگ امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری زاہداقبال اورکورنگ امیدوار چوہدری محمدطاہر اورحاجی محمداسلم نے کاغذات داخل کرائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہزاد چیمہ نے کاغذات داخل کرائے۔ان کے کورنگ امیدوار میجر(ر) غلام محی الدین نے کاغذات جمع کرائے۔ سابق امیدوار (ن) لیگ حاجی محمدایوب نے بطورآزاد امیدوار کاغذات داخل کرائے۔ اس حلقہ میں رائے حسن نواز خاں اورچوہدری زاہداقبال کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.