عرفان صدیقی نے سینئر صحافی زاہد ملک کی عیادت ، گلدستہ پیش ، جلد صحت یابی کی دعا

بدھ 17 اگست 2016 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے بدھ کو سینئر صحافی اور نظریہ پاکستان کونسل کے سرپرست اعلیٰ زاہد ملک کی عیادت کے لئے ان کے دفتر گئے۔ عرفان صدیقی نے زاہد ملک کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ان کو مکمل صحت عطا کرے اور وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی قائداعظم کی فکر اور نظریہ پاکستان کے لئے کام کرتے رہیں۔

زاہد ملک نے مشیر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور چین میں اپنے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے اپنے کالموں پر مشتمل نئی کتاب ’کالم کہانی‘ کا ایک نسخہ زاہد ملک کو پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :