20 اگست کا دھرنا پرامن ہوگا،شہداء کے خون کا قصاص لے کر رہیں گے، پاکستان عوامی تحریک
بدھ 17 اگست 2016 19:45
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔تحریک قصاص کا مقصد شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ لینا ہے جس کا حکم قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ نے خود دیا ہے اور اس کیلئے پاکستان میں قانون بھی موجود ہے۔
20 اگست کو ملتان میں ہونیوالا دھرنا پرامن ہوگا،جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکت کریں گے۔کسی کے پتلے جلانا اور کسی پر ناجائز تنقید کرنا ہماری سیاسی تربیت کا حصہ نہیں ہے۔ہم فقط اپنے شہداء کے لئے انصاف مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پر دھرنا سیاست کا الزام لگانے والے بتائیں کہ کیا اس ملک میں انصاف مانگنا جرم ہے؟اگر حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث نہیں اور اپنے آپ کو بے گناہ سمجھتے ہیں تو پھر وہ تحریک قصاص سے خوفزدہ کیوں ہیں؟اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو پھر وہ پانامہ لیکس کا جواب کیوں نہیں دیتے؟۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.