کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔زیدالحسین

کشمیرجائے بغیرصرف خدشات ہی ظاہرکرسکتے ہیں،کشمیر میں بربریت کے جائزہ کی ہماری کوشش ناکام بنائی گئی۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 اگست 2016 19:50

کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔زیدالحسین

جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست2016ء) :اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنرزیدالحسین نے کہا ہے کہ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے،کشمیر جائے بغیر صرف خدشات ہی ظاہر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زیدالحسین نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ کشمیر کیلئے بھارت کیساتھ جولائی سے مذکرات جاری تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بربریت کے جائزہ کی ہماری کوشش ناکام بنائی گئی۔