مصر کی حکومت اور عوام انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستانی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں ٗترجمان وزارت خارجہ

بدھ 17 اگست 2016 20:19

مصر کی حکومت اور عوام انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستانی حکومت ..

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مصر کی وزارت خارجہ امور کے ترجمان نے کہاہے کہ مصر کی حکومت اور عوام انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ امور کے ترجمان نے 8 اگست کو کوئٹہ میں سول ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کم از کم 70 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :