نیویارک میں پاکستانی نژاد ذہنی معذور بچے کو دہشت گرد قرار دے کر تنگ کرنے کا معاملہ، خاندان نے اسکول پر 5 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اگست 2016 23:47

نیویارک میں پاکستانی نژاد ذہنی معذور بچے کو دہشت گرد قرار دے کر تنگ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست ۔2016ء ) نیویارک میں پاکستانی نژاد ذہنی معذور بچے کو دہشت گرد قرار دے کر تنگ کرنے کے معاملے پر اس کے خاندان نے اسکول پر 5 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کر دیا ہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں واقع ایک سکول میں پاکستانی نژاد ذہنی معذور ساتویں جماعت کے طالب علم کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے حراساں کرکے زبردستی دہشت گرد قرار دلوانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ساتویں جماعت کے طالبعلم نشوان اوپل کو دہشتگرد کہہ کر تنگ کیا گیا اور اس کے بعد نشوان کے سامان کی زبردستی تلاشی لی گئی. اسکول انتظامیہ نے نشوان سے زبردستی داعش کا ساتھی ہونے کے بیان پر دستخط کرانے کی کوشش کی اور بچے کے گھرکی تلاشی کے لیے پولیس کو بحی طلب کیا. اس تمام معاملے کی بعد بچے کے والدین نے اسکول کیخلاف 5 کروڑ ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :