پہلا ون ڈے ، پاکستان نے” آئر ش بچوں“ کو انٹر نیشنل کرکٹ کا تلخ سبق پڑھا دیا
جمعرات 18 اگست 2016 22:14
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2016ء ) 2 میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ” آئر ش بچوں“ کو انٹر نیشنل کرکٹ کا تلخ سبق پڑھا دیا ،338رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم محض 82رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ میلاہائیڈ، ڈبلن میں کھیلے جارہے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،کپتان اظہر علی کمزور ٹیم کے خلاف سکور کرنے میں ناکام رہے اور محض 1رن بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔
محمد حفیظ نے شرجیل خان کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 90رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد حفیظ 37رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔شرجیل خان نے آئرش باؤلرز پر اپنا لاٹھی چارج برقرار رکھتے ہوئے بابر اعظم کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 96رنز جوڑے جس کے بعد بابر 29رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔(جاری ہے)
شرجیل بھی 86گیندوں پر 152رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹ گئے،وکٹ کیپر سرفراز احمد کچھ خاص نہ کرسکے اور2رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
شعیب ملک نے محمد نواز کیساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے سکور میں 83گیندوں پر 105رنز جوڑے جس کے بعد نواز اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری مکمل کرکے آؤٹ ہوئے۔سابق کپتان 57اور عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان نے 47اوورز میں 6وکٹیں کھو کر 338رنز بنالیے۔آئر لینڈ کیلئے میکارتھی نے 4جبکہ چیز اور مرتاغ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 338رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کو کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کاکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم محض82رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔آئرلینڈ کیلئے ولسن 21،میک برائن 14ناٹ آؤٹ ، پورٹ فیلڈ 13اور نیل اوبرائن 10رنز کیساتھ ڈبل فگرز میں پہنچے والے بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں،عمر گل نے 3جبکہ عامر اور نواز نے ایک ،ایک شکار کیا۔ شرجیل خان کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.