ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے امیدوار وں سے میرٹ کے مطابق ٹیسٹ لیا جائے،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جمعرات 18 اگست 2016 22:53

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سسٹم کے انچارج کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے امیدوار ان سے میرٹ کے مطابق ٹیسٹ لیں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سسٹم کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا صرف انہی امیدواران کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے جو ٹیسٹنگ سسٹم کے اصول، ٹریفک سائنز اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ پر مکمل عبور رکھتے ہوں اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے امیدواران سے اپنی زیر نگرانی ڈرائیونگ ٹیسٹ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے میں روزانہ کی بنیا د پر گراؤنڈ میں اپنی زیر نگرانی پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا کروں گا انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کو شاہراؤں پر دورانِ ڈرائیونگ بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اس کے بغیر کسی بھی قسم کی ڈرائیونگ غیر قانونی ہے جس پر سخت قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کا تعلق ڈرائیور کی اپنی زندگی ، فیملی اور روڈ پر سفر کرنے والے دیگر روڈ یوزرز کی زندگیوں سے ہے اور محفوظ سفر کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیورڈرائیونگ قوانین سے مکمل آگاہی رکھتا ہو یہ تب ہی ممکن ہے جب ڈرائیور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے اپلائی کرے تو اس سے ڈرائیونگ کے حوالے سے شفاف طریقے سے اور مکمل میرٹ پر پریکٹیکل ڈرائیونگ اور ٹریفک سائنز ٹیسٹ لیا جائے تاکہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ایک اچھا ڈرائیور بن کر شاہراؤں پر ڈرائیونگ کرے اس طرح ٹریفک نظام میں بھی مزید بہتری آ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :