چمن : پاک افغان سرحد پر باب دوستی آمدورفت کے لیے بند ، افغان حدود میں‌پاکستان مخالف نعرے

افغان شہریوں کا باب دوستی پر پتھراو، افغان فورسز نے بھی نہ روکا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 12:30

چمن : پاک افغان سرحد پر باب دوستی آمدورفت کے لیے بند ، افغان حدود میں‌پاکستان ..

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء): پاک افغان سرحد پر موجود باب دوستی کوبند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باب دوستی بند ہونے سے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت اور نیٹو سپلائی کا عمل رک گیا ہے۔ سرحد کے دونوں جانب ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

باب دوستی کا افغانستان کی حدود میں پاکستان مخالف مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے۔ مشتعل افغان مظاہرین نے باب دوستی پر پتھراؤ بھی کیا جس سے باب دوستی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق افغان مظاہرین کے پتھراؤ کے وقت افغان سکیورٹی فورسز بھی موجود تھیں لیکن کسی نے بھی مشتعل مظاہرین کو پتھراؤ سے نہیں روکا۔