ملتان : اغوا کار ہونے کے شبے میں شہریوں نے تشدد کرکے ذہنی معذور خاتون کو جان سے مار ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 14:25

ملتان : اغوا کار ہونے کے شبے میں شہریوں نے تشدد کرکے ذہنی معذور خاتون ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : پنجاب کے مختلف شہروں میں بچوں کے اغوا کے کیسز میں بتدریج اضافے سے شہریوں میں خاصا خوف وہراس پایا جاتا ہے جس کے تحت شہری پہلے سے زیادہ چوکنا ہو کر ہر آتے جاتے بچے اور اس کے ساتھ موجود مرد یا عورت کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں بھی شہریوں نے اغوا کار ہونے کے شبے میں ایک ذہنی معذور خاتون کو تشدد کر کے جان سے مار ڈالا۔

ملتان کے ایک علاقہ میں ایک ذہنی طور پر معذور ایک خاتون ایک بچے کے پاس سے گزر رہی تھی جس پر شہریوں نے مبینہ اغوا کار سمجھ کر خاتون کی پٹائی شروع کر دی جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی ۔ذہنی طور پر معذور خاتون ملتان میں بستی ملوک کے علاقہ اڈا بلی والا کی رہائشی تھی۔ جو شہریوں کے یتھے چڑھی اور شہریوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :