خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہوں ،فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں‘ سائرہ خان

جمعہ 19 اگست 2016 15:12

خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہوں ،فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست۔2016ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ خان نے کہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہوں ،فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ،عروج کے دنوں میں شادی کر کے شوبز کو چھوڑنے پر فخر کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عورت شادی کے بعد مکمل ہوجاتی ہے ،شوبز میں گزرے حسین لمحات میر ے لئے سرمایہ حیات ہیں ،اب شوہر اور بچوں کو مکمل وقت دیتی ہوں ،میرے شوہر بڑے اچھے انسان ہیں جو مجھ پر بڑا اعتماد کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں نئے آنے والے فنکاروں کو چاہیے کہ اپنے سینئر فنکاروں کی تقلید کریں اوار ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں ۔