نمز یونیورسٹی کیخلاف کارروائی کے لئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 19 اگست 2016 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔ محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان میدیکل کالجوں میں خواہشمند طلباء سے نمز یونیورسٹی کی طرف سے بحساب تین ہزار روپے اہلیت ٹیسٹ کے نام پر لوٹ مار کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ میں حسہ لینے کی شرط صرف ایف ایس سی ( پری میڈیکل ) ہے جس پر لاکھوں طلباء نے کروڑوں روپے جمع کروائے جبکہ سیٹوں کی تعداد 300کے لگ بھگ ہے کہ صرف یہ اس یونیورسٹی نے مزید لوٹ مار کے لئے دوبارہ ٹیسٹ کی بھی اجازت دی ہے تاکہ مزید کروڑوں روپے لوٹے جائیں ۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس کھلی دھاندلی ، استحصال اور لوٹ مار پر حکومت پاکستان نمز یونیورسٹی کے خلاف سخت اور سبق آموز کارروائی کرے اور صرف ایک معیار کے اہل طلباء سے جائز فیس پر ٹیسٹ لیا جائے۔