’مجھے جانور کہہ لو، لیکن پاکستانی نہ کہو‘۔ بلوچستان کے پناہ گزین کا بیان
پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈہ سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اگست 2016 15:11
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست2016ء) : بھارت پاکستان دشمنی میں ہمیشہ ہی اپنی حدوں سے تجاوز کر جاتا ہے ، بھارت میں ہوئی کسی بھی دہشتگردانہ یا شدت پسندانہ کارروائی کا الزام پاکستان پر عئاد کرنا بھارتی حکومت اور بالخصوص بھارتی میڈیا کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بلوچستان اور گلگت سے متعلق بیان دیا جس پر بلوچستان میں مظاہرے بھی کیے گئے تاہم بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اپنی تمام تر روایات بھول کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک کینیڈین شخص کی کہانی سنا کر بلوچستان میں موجود بلوچ خاندانوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکانے کی ایک گھناؤنی سازش کی ہے۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بلوچ پناہ گزین مذدک دلشاد بلوچ نامی بلوچ پناہ گزین کا کہنا ہے کہ مجھے بیشک جانور کہہ لو لیکن پاکستانی نہ کہو۔ رپورٹ کے مطابق 25 سالہ بلوچ پناہ گزین چند ماہ قبل بھارت آیا جب نئی دہلی ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ حکام کو اس پر شُبہ گزرا۔
مذدک کے پاس کینیڈین پاسپورٹ تھا جس میں مذدک کی جائے پیدائش کوئٹہ ، پاکستان لکھی ہوئی تھی۔ نئی دہلی میں ائیر پورٹ حکام سے بات کرتے ہوئے مذدک کا کہنا تھا کہ مجھے ائیر پورٹ حکام کو یہ بتاتے ہوئے شدید دکھ ہوا کہ میں پاکستانی نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیشک جانور کہہ لو لیکن پاکستانی نہ کہنا۔ میں ایک بلوچ ہوں اور اسی وجہ سے میں خاصا ہراساں بھی ہو چکا ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذدک ان ہزاروں بلوچ پناہ گزینوں میں سے ایک ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں پناہ لیتے ہیں۔ مذدک کے والد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مذدک کی والدہ کو ہراساں کر کے ان کی جائیداد کو بھی تباہ کیا گیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر مذدک کے اس بیان کو دیکھنے اور منظر عام پر آنے کے بعد خاصا غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے موقف اپنایا کہ مذدک کو اپنی دھرتی ماں اور اپنی جائے پیدائش سے متعلق اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئیے تھا۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے مبینہ طور پر بھارتی پروپیگنڈہ بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی بلوچ بھائیوں کے مابین فرقہ ورانہ سوچ اور امتیاز کو ہوا دینے کی محض ایک سازش کے سوا کچھ نہیں ہے، بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ میں کتنی سچائی ہے اور کتنی نہیں اس سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن پاکستان دشمنی میں اندھے ہوئے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو محض ایک پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں کہا جا رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.