بھانت بھانت کی بولیاں بولنے او ر الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبانو ں میں جھانکنا چاہئے،حمزہ شہباز
ہفتہ 20 اگست 2016 16:44
(جاری ہے)
عزت دوسروں پر الزام تراشیوں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے حاصل ہوتی ہے اور دوسروں پر بہتان لگانے والے پی ٹی آئی کی حکومت رکھنے والے صوبے خیبر پختونخوا میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے ۔
انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی سیاست مخلوق خدا کی خدمت ہے اور موجودہ کامیابی میا ں نوازشریف کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی کامیابی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبازنے کہاکہ میاں نوازشریف کا دامن صاف ہے ۔غلط کام کرنیوالا کبھی خود چیف جسٹس کو خط نہیں لکھتا ۔انہوں نے کہاکہ جب اصل چہرے سامنے آئے تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے ، احتساب کی تکڑی میں سب کو تلنا چاہیے ۔ الزامات لگانے والوں کو آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کی شکل میں جواب مل چکاہے ۔جہاں مسلم لیگ (ن) کو 32اور تحریک ا نصاف کو صرف 2سیٹیں مل سکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب عوام 2018میں اپنے ووٹ کے ذریعے ا حتساب کریں گے او رفیصلہ کریں گے کہ کس نے اپنے مینڈیٹ سے انصاف کیا۔حمزہ شہبا زنے کہاکہ ملک میں توانائی منصوبے ، اقتصادی راہداری ، اور ترقی وخوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔جسے کسی سازش کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کے بعد بلدیاتی ادارے جلد مکمل ہوں گے اور لوگوں کے بنیادی مسائل تیزی سے حل ہوں گے ۔علاوہ ازیں حمزہ شہبازنے بورے والہ میں پی پی 232سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی یوسف کسیلہ کی رہائش پر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے شہر میں بورے والہ کی 16یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور فعال پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کیں اور 31اگست کو پی پی 232کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.