چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع
سی پیک روٹ پر تقریباً 1.25 ملین کنٹینرز کی آمدورفت سے سالانہ 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی
اتوار 21 اگست 2016 14:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور ایک سال کے دوران سی پیک روٹ پر تقریباً 1.25 ملین کنٹینرز کی آمدورفت سے سالانہ 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔
(جاری ہے)
مالیاتی تجزیہ کار مبشر بشیر کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے چین سمیت خطے کے دیگر ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر کئی مقامی بینک دوسرے ممالک اور بالخصوص چین میں ا پنی برانچز کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بینک ‘ حبیب بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت دیگر کئی ملکی بینک دوسرے ممالک میں اپنے کاروبار کے آغاز کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ مقامی وغیر ملکی تاجروں کو بینکاری کی سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے سالانہ 12 لاکھ کے قریب کنٹینرز کی آمدورفت متوقع ہے جس سے 30 تا 40 ارب ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا ہوں گی جو نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ اس سے خطے کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.