معروف گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 12:46
میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض ہو کر لندن چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو میانوالی کی صدارت ڈاکٹر امجد کو دینے پر تحفظات تھے جس کے سبب وہ ناراض ہو کر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
(جاری ہے)
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی 1997ء سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں لیکن اب وہ پی ٹی آئی کی قیادت سے شدید ناراض ہو گئے ہیں۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو میانوالی کی صدارت کے لیے اُمیدوار نامزد کیاگیا تھا اور ان کے جیتنے کے 95 فیصد امکانات بھی تھے لیکن دوبارہ نامزدگی میں ڈاکٹر امجد کو میانوالی کی صدارت سونپ دی گئی۔ جس پر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے پارٹی تو نہیں چھوڑی البتہ وہ شدید ناراض ہو کر لندن چلے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی میں پہلے ہی سے کچھ رہنما اور اسمبلی اراکین قیادت سے ناراض ہیں جنہیں منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.