وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ
تعلیم ملک کے روشن مستقبل اور کامیابی کی کنجی ہے، تعلیمی شعبے کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں‘شہبازشریف
پیر 22 اگست 2016 20:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلا س میں صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے اس ضمن میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ملک کے روشن مستقبل اور کامیابی کی کنجی ہے اور اسی مقصد کے حصول کیلئے معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تحقیق و ترقی کی بڑی اہمیت ہے اسی لئے یونیورسٹیوں میں ڈویلپمنٹ و ریسرچ کے کام پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو حقیقی معنوں میں علم و دانش کا گہوارہ بنانے کیلئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہے۔ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی ترقی اور جدید علوم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور تعلیمی شعبے کیلئے ریکارڈ فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے پوری تندہی اور جذبے سے کام کرنا ہوگا تاکہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کے مابین براہ راست رابطوں کو موثر بنا کر ریسرچ و ڈویلپمنٹ کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ سیکرٹریز صاحبان نے اجلا س میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.