پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی ،وزارتوں کے نشے میں طعنہ زنی کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آ ئیگا، جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم پر اپنی حقیقت عیاں کی جا رہی ہے ، ٹی او آرز تسلیم نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہو جائینگے
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ کی وفد سے گفتگو
پیر 22 اگست 2016 22:07
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا موقف ایک تھا ایک ہے اور یہی رہے گا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ، نہ ہی ہم کو ئی کمپرومائز کرینگے ،وزارتوں کے نشے میں بد مست طعنہ زنی کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم پر اپنی حقیقت عیاں کی جا رہی ہے ، ٹی او آرز کو تسلیم نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہوتے چلے جائینگے، حکومت خود بند گلی میں جانے والی پالیسیاں بنا رہی ہے۔
وہ پیر کو سابق ایم پی ائے سید حسن مرتضیٰ ،سید حسن شاہ کے ہمراہ وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ،اور دیگر پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قائدین و شخصیات 24اگست کو چنیوٹ چنا ب بینکوئٹ ہال میں ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے آئینگے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ضلعی صدر سمیت دیگر عہدیداروں کا اعلان بھی کیا جائیگا سابق ایم پی ائے سیدحسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ پورے ملک میں کنونشن کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی قیادت نے ملک میں پارٹی کو فعال بنانے اور ملک کو کرپٹ لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے کمر کس لی ہے اور اس پر قوم کو بہت جلد بہتر نتائج حاصل ہونگے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.