رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا
شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بحال کر دیا گیا ہے،منگل کوبھی حالات کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈی جی رینجرز
پیر 22 اگست 2016 22:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی پریس کلب کے باہر سے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نجی ٹی وی اے آر وائی پر حملہ کے بعد اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
تاہم رینجرز کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور متحدہ رہنماؤں کو بات چیت کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو ساتھ چلنے کو کہا لیکن متحدہ رہنماؤں نے کہاکہ انھیں چند منٹ میڈیا سے بات کرنے دی جائے تاہم انھیں اس کی اجازت نہیں دی اور حراست میں لے لیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر فاروق ستارنے کہا کہ اگر ڈی جی رینجرز نے انھیں بلایا ہے تو وہ اپنی گاڑی میں ان کے پاس جائیں گے، جس پر رینجرز اہلکاروں نے کہاکہ وہ گاڑی میں ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔
متحدہ کے دونوں رہنماؤں کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق ایم کیو ایم کے مزید رہنماں کی بھی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بحال کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں مارکیٹیں کھلی ہیں۔ منگل کوبھی حالات کو مانیٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت ہے کراچی کشیدگی میں ملوث افراد کو پکڑا جائے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کرکے سب کو پکڑا جائے گا۔ پاکستان کیخلاف بات کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فوٹیجز کے ذریعے ملزموں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ جو تقاریر سن رہے تھے انھیں بھی تلاش کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.