سویابین کی منطور شدہ اقسام کی کاشت کیلئے میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

منگل 23 اگست 2016 14:04

فیصل آباد۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء)زرعی ماہرین نے سویابین کی منطور شدہ اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکاروں کی جانب سے سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ۔