متحدہ عرب امارات میں غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے مختلف سکولوں کیلئے امدادی رقوم جاری

منگل 23 اگست 2016 14:18

دبئی۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے محکمہ اوقاف نے غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے مختلف سکولوں کیلئے امدادی رقوم جاری کردی عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نیشنل چیرٹی سکولوں میں غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے دی جانیوالی امداد سے طالب علموں کے والدین پر اخراجات کم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف نے اس کے علاوہ امارات میں موجود غریب شہریوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئے سماجی امور ، صحت ، تعلیم ، اسلامی افیئرز ، امداد ی سرگرمیوں کیلئے 7لاکھ درہم مختص کئے ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں غریب شہریوں کی امداد کیلئے محکمہ اوقاف سے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں اور لوگوں کو گداگری سے بچانے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے تحت محکمہ اوقاف امارات میں موجود غریب افراد کی مدد کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :