ستمبر سے ا کتو بر تک کا مو سم مو لی کی کا شت کیلئے مو زوں ترین ہے، زرعی ماہرین

منگل 23 اگست 2016 16:23

لاہور۔23اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء)زر عی ماہرین نے بتا یا ہے کہ ستمبر سے لے کر ا کتو بر تک کا مو سم مو لی کی کا شت کیلئے مو زوں ترین ہے۔ انہو ں نے بتایا کے مولی کی مختلف اقسام ہیں جن میں منو ، گر ین نیک ، لال پری اور آل سیزن شا مل ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق منواور گرین نیک کیلئے ستمبر ا کتو بر، لا ل پر ی کیلئے اکتو بر نو مبر اور آ ل سیزن کیلئے نو مبر تا وسط دسمبر کا شت کا بہترین وقت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مو لی کی کا شت کیلئے زمین کی تیا ر ی کے وقت اس با ت کا خا ص خیا ل رکھنا چاہیے کہ پو ری پیداوار ی صلاحیت حاصل کر نے کیلئے کھیت کا ہمو ار ہونا بہت ضرو ر ی ہے کیونکہ نیچی جگہ پر ز یا د ہ اور اونچی جگہ پر کم پانی بیج کے ا گا ؤ بڑھوتر ی اور پیداوار پر برا اثر ڈالتا ہے ا س لیے کھیت میں گہر ا ہل یا دو دفعہ عا م ہل چلا نے کے بعد کھیت کو مکمل ہمو ار کر لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

زمین کی تیا ر ی کے بعد اور کھیلیاں نکالنے سے پہلے مو سمی فصل میں ایک بو ر ی ڈ ی ا ے پی 9کلو گر ام نا ئٹرو جن اور 23کلو گر ام فاسفور س اور ایک بو ر ی سلفیٹ آف پو ٹا ش 25کلو گرا م پو ٹا ش فی ایکڑ استعما ل کریں کیونکہ جڑوں وا لی فصلوں کیلئے پو ٹا ش کی کھا د نہا یت ضرور ی ہے بیج کی مقدا ر اگیتی فصل کیلئے ا گر فصل بذریعہ چو کا یا کیرا کر نا مقصو د ہو تو 3.4کلو گرا م فی ایکڑ اور ا گر فصل بذ ریعہ چھٹا کا شت کر نا مقصو د ہو تو 5.4کلو گر ا م فی ایکڑ جبکہ مو سمی فصل کیلئے دونوں طرف بو ائی میں 3سے 3.5کلو گرا م فی ایکڑ بیج استعما ل کرنا چا ہیے۔

انہو ں نے کہا کہ مولی کی فصل 75سینٹی میٹر کی کھیلیوں کے دو نو ں کنا رو ں پر کا شت کی جا تی ہے ا گر کھیلیاں دستی بنا نا مقصو د ہوتو زمین کو سہا گا دے کر ہموار کیا جا ئے پہلے کھیلیاں بنائیں اور بعد میں کھیت کو کیا رو ں میں تقسیم کریں ،بوائی ا گیتی ہو یا پچھیتی پہلا پانی بو ائی کے فور ی بعد نہا یت احتیاط سے ا س طرح لگا نا چاہیے کہ پانی پٹر یو ں یا بیج وا لی جگہ سے نیچے ر ہے گا تو زمین کی سطح سخت ہو جا نے سے پیداوار کم ہو گی ۔