انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی

منگل 23 اگست 2016 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولت کاری کے الزام میں ضمانت سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔منگل کو انسدادہشتگردی کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے قارد پٹیل کی جانب سے ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وکیل صفائی کی توسط سے موقف اپنایا گیا کہ قادر پٹیل پر بدنیتی کی بنیاد پر سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے جبکہ پولیس بھی واضح رپورٹ عدالت میں دی چکی ہے کہ سہولت کاری کے الزام میں تمام ملزمان بے گناہ ہیں۔

قادر پٹیل نے کسی بھی دہشتگرد کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹر عاصم کو فون نہیں کیا درخواست میں مزید بتایا گیا کہ قادر پٹیل کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ قادر پٹیل کی ضمانت منظور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :