نجی ٹی کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادفت ہے،معین الحسن ہاشمی
محمد علی منگل 23 اگست 2016 18:48
کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء )کندیاں الیکڑانک میڈیا فورم کے چیرمین معین الحسن ہاشمی نے کہاہے کہ نجی ٹی کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادفت ہے۔غنڈہ گردی کرنے والے شرپسند عناصر پر بلا امتیازکاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو میڈیا پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔ انھوں نے کہاکہ حق و سچ کی آواز کو دبانے والے ناکام ہوں گے ۔
میڈیا ہاوسز پر حملہ سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے مشکلات او ر نامساعد حالات کے باوجود میڈیا نے سچ کا ساتھ دینے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ہم ایم کیو ایم کی اس غنڈہ گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا فورم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صحافیوں نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگارہے تھے انھوں نے کہاکہ کوئٹہ سانحہ میں دو جوانوں کی شہادت اور ہونے والے نقصان کو ابھی بھولے نہیں تھے کہ کراچی میں ایک اور واقعہ رونماہوگیا ہم فوج اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں موجودہ حالات میں کہ میڈیا کے تمام افراد کو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ حق کی آواز بلند کرنے سے ہم باز نہیں آئیں گے۔
ہم حق کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر صدر ناصر صدیقی ڈاکڑ مظہرحسین ۔ ملک وہاب۔رمضان ساجد وٹو۔ ملک لیاقت علی۔آصف جعفری۔اور دیگر ارکین نے بھی خطاب کیا ۔بعدا زاں کوئٹہ میں شہید ہونے والے میڈیا کے ارکان کی مغفرت کیلیے دعابھی کرائی گی۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.