الیکٹرانک آئی فارم کا نفاذ جنوری 2017 تک موخر کیا جائے‘ لاہور چیمبر
منگل 23 اگست 2016 20:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود واتھرا پر زور دیا ہے کہ وہ الیکٹرانک آئی فارم کا نفاذ کم از کم جنوری 2017ء تک موخر کردیں تاکہ امپورٹرز کو اس کے بارے میں تربیت اور زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جاسکیں۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ الیکٹرانک آئی فارم نافذ کرنے سے پہلے بینک عملے کو اس سلسلے میں مکمل تربیت اورامپورٹرزکو معلومات، شعور و آگہی دینے کی ضرورت ہے ، اس کے بغیر یکم ستمبر سے الیکٹرانک آئی فارم نافذ کرنا درست نہیں ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے تجویز پیش کی کہ الیکٹرانک آئی فارم کا نفاذ جنوری 2017ء تک موخر کرکے امپورٹرز، بینکرز، کلیئرنگ ایجنٹس اور کسٹمز عملے سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے تربیتی سیشنز ، سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کیے جائیں جس کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.