پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز نے اپنی نئی سکیم’’صنعتی تربیت پروگرام 2016 ‘‘ کا اجراء کر دیا
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 12000 نوجوانوں کو 84 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی ‘ جواد خان
منگل 23 اگست 2016 20:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جواد خان نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز نے اپنی نئی سکیم’’صنعتی تربیت پروگرام 2016 ‘‘ کا اجراء کر دیا ، اس پروگرام کے تحت 38 صنعتی اداروں کے ساتھ 650 ملین روپے کے تربیتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ،سکیم کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 12000 نوجوانوں کو 84 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے نئے شروع کیے جانیوالے منصوبے کے تربیتی معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جواد خان نے کہا کہ پی ایس ڈی ایف اب تک ایک لاکھ 51 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کر چکا ہے ۔(جاری ہے)
نئی سکیم اس لحاظ سے منفرد ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز مختلف صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر ان شعبوں میں تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرے گا جن کی مارکیٹ میں اشد ضرورت ہے ۔
جن صنعتی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ان میں سے کچھ مخصوص ادارے تربیت کے بعد نوجوانوں کیلئے ملازمت کے حصول میں بھی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کی مدد کریں گے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا پی ایس ڈی ایف کی سرپرستی کے لئے شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.