جدہ:موبائل فون کے شعبے میں2 ستمبر تک سو فیصد سعودائزیشن ہو جائے گی: مفرج الحقبانی

جمعرات 25 اگست 2016 12:04

جدہ:موبائل فون کے شعبے میں2 ستمبر تک سو فیصد سعودائزیشن ہو جائے گی: مفرج ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء ) : سعودی وزارتِ عمل برائے سماجی ترقی کے وزیر مفرج الحقبانی نے مقامی اخباری نمائندگان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے فروغ کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں۔ منصوبے کے مطابق 2ستمبر تک موبائل کے شعبے میں صرف سعودی شہری ہی نظر آئیں گے۔ الحقبانی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز 6200خواتین کو موبائل فون کے شعبے میں کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

سعودی ٹیکینکل انسٹی ٹیوٹ سے مذکورہ خواتین کو اعزازی اسناد بھی جاری کیں گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت موبائل فون کے شعبے کے لیئے وزارتِ عمل کی طرف سے 40,000سعودی مرد و خواتین کو تربیت دی جارہی ہے ۔ واضع رہے کہ وزارتِ عمل نے موبائل فون کے شعبے میں سو فیصد سعودائزیشن کے لیئے دو مرحلوں میں عمل کر نا تھا۔ پہلے مرحلے میں 50فیصد سعودی شہریوں کو ملازمت دی گئی ہے ۔ لیکن دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد کوئی بھی غیر ملکی شہری موبائل فون کے شعبے میں کام نہیں کر سکتا۔ اس مقصد کے لیئے وزارتِ عمل کی طرف سے حالیہ عرصے میں متعدد معائینہ کار ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد پر بھاری جرمانے بھی عائد کیئے جا رہے ہیں۔